سی ٹی ڈی وین حملے میں 2 اہلکار زخمی!

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک اسکول کے باہر نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پشاور میں شمشتو کے نواحی علاقے خٹک پل کے نزدیک محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو کلیئر کرالیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب صبح سویرے پشاور کے علاقے ارمڑ میں واقع ایک پرائمری اسکول کی عمارت کے قریب تین کلو وزنی بارودی مواد برآمد ہوا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق بارودی مواد کی نشاندہی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بم کو بغیر کسی جانی نقصان کے ناکارہ بنادیا گیا تاہم اس عمل میں اسکول کی عمارت کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ علاقہ پولیس ہائی الرٹ ہے اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد سرچ آپریشن بھی جاری ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *