چئیرمین پیمرا کی جان کو خطرہ ؟

1

اسلام آباد ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ پیمرا کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میرے سمیت پیمرا ملازمین اور ان کے خاندانوں کی جان کو خطرہ ہے۔ میری وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کریں۔ ابصار عالم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہیں، جان کی پرواہ نہیں ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہمیں تحفظ دیا جائے، ورنہ ہمارے لیے کام کرنا ناممکن ہو گا۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا کبھی جواب نہیں دیا۔ میرے خلاف الزامات کو ناموس رسالتﷺ سے جوڑا گیا۔ مجھے آج اسلام اور ناموس رسالتﷺ کا بتایا جاتا ہے۔ میں نے خود دو بھائیوں کو قبر میں اتارا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ میں بہت زیادہ تنخواہ لیتا ہوں اور این جی او کیلئے کام کرتا ہوں، حالانکہ وہ این جی او سیکورٹی کلیئرنس کے بعد کام کر رہی ہے۔ میں پچھلے سال 82 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ ہم ایک ادارے کو بنانے اور آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ کچھ اینکرز نفرت انگیزی پر مبنی مواد نشر کر رہے ہیں۔ اگر فحاشی اور شر انگیزی کے خلاف کارروائی لیتے ہیں تو سٹے آرڈر ہو جاتا ہے۔ سٹے آرڈرز کی وجہ سے پیمرا کام نہیں کر سکے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیمرا نے دھمکی آمیز کال بھی میڈیا کو سنائی اور کہا کہ اس معاملے کو ہم سپریم کورٹ لے جا رہے ہیں۔ ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ جاری کرتے ہیں۔ اگر کوئی چینل فیصلہ قبول نہیں کرنا چاہتا تو عدالتوں میں جائے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *