دانیال عزیز نے طنزیہ نعروں کے دلچسپ معنی بتا دیئے !

11

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے طنزیہ نعروں کے معنی بتا دیئے ، ان کا کہنا ہے کہ گو نواز گو کا مطلب جی او نواز جی او بنتا ہے اور رو عمران رو کا مطلب آر او عمران آر او بنتا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمائما کو رقم کی ادائیگی لندن میں کی تھی جبکہ دوسری طرف جمائما کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنی گالہ میں کبھی زمین خریدی ہی نہیں ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے جمائما کو رقم کی ادائیگی کب کی اور جمائما نے پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر راشد خان کو پیسے کب دیئے تھے ، دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے کہا کہ پاناما کی تحقیقات نیب اور ایف بی آر کریں حالانکہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ یہاں کس گریڈ کے افسر کام کرتے ہیں :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *