رمضان المبارک کب سے شروع ہوگا ، ماہر فلکیات کی پیش گوئی !

15

کراچی ۔ رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آئے گا اور رمضان المبارک اتوار 28 مئی سے ہوں گے۔

جامعہ کراچی کے معروف سائنسدان اور ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایا کہ ملک میں کسی بھی مقام پررمضان کا چاند جمعہ 26مئی کو نظر آنے کا قطعی امکان نہیں ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک میں بھی رمضان کا آغاز اتوار ہی سے ہونے کاامکان ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں یکم رمضان ہفتہ 26 مئی کو ہوسکتا ہے

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری اسٹروفزکس (اسپا) ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا تھا کہ جمعہ 26مئی بمطابق 29شعبان کوملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کاامکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کوہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اورایران میں بھی جمعہ کوچاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے، مزیدبراں افریقا اورامریکا کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کوچاند کی رویت ممکن ہے۔

رمضان کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ چاندکی پیدائش 26مئی کو 12بج کر44منٹ پرہوگی جوں جوں 25 اور 26مئی کی درمیانی رات ہوگی، کراچی میں 26مئی کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر18گھنٹے اور30منٹ ہوگی اوراس روز غروب آفتاب کے وقت چاند39منٹ تک 9ڈگری اونچائی پرموجودرہے گا تاہم نمی اورگرم آب وہوا کے ساتھ مذکورہ صورتحال میں چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی اور27مئی کوغروب آفتاب کے وقت ملک کے تمام حصوں میں چاند کی رویت واضح ہوگی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *