ڈان لیکس نوٹی فیکیشن پر وزیر اعظم کی فوج کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت !

10

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اہم ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس کے نئے نوٹی فیکیشن پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے نئے نوٹی فیکیشن پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے نوٹی فیکیشن میں فوج کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ پاک افغان سرحدی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *