مدرسے میں دھماکہ!!! 8 طلبا سمیت عالم دین کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات!

کابل -افغانستان کے صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکے سے علماءکونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔  افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مدرسے کے اندر کلاس روم میں ہوا جس سے علماءکونسل کے مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *