باب دوستی پانچویں روز بھی بند !

111

چمن ۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر جھڑپ کے پانچویں روز بھی باب دوستی بند ہے ۔ نیٹو کی سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہے ۔ چمن میں 5 مئی کو افغان فورسز کی جانب سے دراندازی اور مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ سے شروع ہونے والے جھڑپ کے 5 ویں روز بھی باب دوستی بند ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں اور نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہے ۔ دونوں ممالک کے حکام آج ایک مرتبہ پھر فلیگ میٹنگ کریں گے جبکہ اب تک سرحد کے تعین کے لیے جیالوجکل ٹیموں کی جانب سے بھی واضح صورتحال سامنے نہیں آ رہی ۔ دوسری جانب چمن شہر میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں ، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں ، جھڑپ کے دوران کلی لقمان ، گل دار باغیچہ اور کلی جہانگیر کے رہائشیوں کے لیے عارضی قائم کی گئی خیمہ بستی میں بھی حکومت کی جانب سے پانی اور راشن سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ نیٹو کی سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہے ۔ چمن میں 5 مئی کو افغان فورسز کی جانب سے در اندازی اور مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ سے شروع ہونے والی جھڑپ کے 5 ویں روز بھی باب دوستی بند ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں اور نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہے ۔ دونوں ممالک کے حکام آج ایک مرتبہ پھر فلیگ میٹنگ کریں گے جبکہ اب تک سرحد کے تعین کے لیے جیالوجکل ٹیموں کی جانب سے بھی واضح صورتحال سامنے نہیں آ رہی ۔ دوسری جانب چمن شہر میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ تجارت مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جھڑپ کے دوران کلی لقمان ، گل دار باغیچہ اور کلی جہانگیر کے رہائشیوں کے لیے عارضی قائم کی گئی خیمہ بستی میں بھی حکومت کی جانب سے پانی اور راشن سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *