واہگہ بارڈر پر ایک اور بھارتی فوجی ڈھیر ہوگیا!

لاہور-واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی فوجی گر پڑا۔

گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی فوجی گر پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاک بھارت سرحد پر قائم واہگہ گیٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پرچم اُتارنے کی تقریب جاری تھی۔ پریڈ کی تقریب کے دوران بھارتی سورما پاکستان رینجرز کے جوانوں کی گرج اور دھمک کو برداشت نہ کر سکا اور گر گیا۔ بھارتی فوجی اہلکار کے گرنے کے باعث تقریب میں موجود بھارتی عوام اور بھارتی فوجی اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب پاکستانی سرحد پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جبکہ پریڈ دیکھنے کیلئے آئے شہریوں نے بھارتی فوجی کے گرنے کے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *