عالمی ادارے نے معاشی ترقی کی ایسی ریٹنگ جاری کردی کہ ہر پاکستانی خوش ہوجائے!

Image result for ‫موڈیز‬‎

سلام آباد  -عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پائیدار گروتھ، مالیاتی خسارہ میں کمی اور افراط زر کی بہتری کے پیش نظر پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 3 سالہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے گروتھ کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ انفراسٹرکچر کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے ذریعے پاکستانی معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2013 سے اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد اور غیرملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ سے میکرواکنامک استحکام اور جی ڈی پی کی بلند شرح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موڈیز کے نائب صدر اور سینئر کریڈٹ آفیسر ولیم فاسٹر نے کہا کہ مستحکم آؤٹ لک کریڈٹ پروفائل کے مختلف رسک میں توازن کو ظاہر کرتا ہے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاونت سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور اقتصادی اصلاحات میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان کا معاشی جائزہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں پائیدار اور بلند شرح نمو کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *