لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا!

Image result for ‫لاہور ہائیکورٹ‬‎

لاہور-لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس کی وصولی میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کر دیا، درخواست پر مزید کارروائی تین ہفتوں تک ملتوی کردی گئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *