اسلام آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کا انکشاف!

Image result for ‫ڈکیتی‬‎

اسلام آباد -اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کی رہائشی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ تین نامعلوم ملزمان ایف آئی اے اہلکاروں کا کہہ کران کے گھر میں داخل ہوئے اور نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کی رہائشی خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند مسلح افرادایف آئی اے اہلکاروں کے روپ میں اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر50ہزار ، زیورات حتیٰ کے پرفیومز تک بھی لے کر فرار ہو گئے۔خاتون کا کہنا تھا کہ چند روز قبل وہ بلڈ ٹیسٹ کروا کر گھر واپس پہنچی تو مسلح شخص نے اس کے والدین اور بھائی کو یرغمال بنا رکھا تھا ۔”میرے والد نے مجھے کہا کہ یہ ایف آئی اے کا ملازم ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی اوپر کے پورشن پر رہنے والوں کو چیک کرنے گئے ہیں ۔ ”میں نے اسے کہا کہ اپنا کارڈدکھاﺅہمیں کیا پتہ تم ایف آئی اے کے ملازم ہو بھی یا نہیں “۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے جواب میں کہا آپ کے اوپر والوں کا مسئلہ ہے ،ہمیں اطلاعات ہیں کہ وہ کوئی غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔”آپ بس میری ٹیم کے فری ہونے تک انتظار کرنا ہے“۔اتنے میں اوپر والے پورشن سے 2بندے آئے اور اور گھر چیک کرنا شروع کر دیا اور پھر کچھ دیر بعد خالی ہاتھ گھر سے باہر نکل گئے۔

خاتون نے کہا کہ انکے پیچھے ہم بھی باہر نکلے مگر اتنے میں اوپر والوں کا بچہ نیچے آیا اور کہا کہ ہمارے گھر ڈکیتی ہو گئی ہے ۔ ”ہم نے اندر آکر سامان چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ میرے والد کے پرس سے ساری رقم جو 50ہزار تک بنتی ہے ، اوپر والوں کے زیورات حتیٰ کے میک اپ کا سامان اور پرفیوم تک لے گئے مگر موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھوڑ دیے۔
اسلام آباد کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی مگر ابھی تک کچھ نہیں کیا جا سکا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *