بھارتی ڈاکٹر عظمی کی اصل کہانی سے پردہ اٹھنے لگا!

لاہور -بھارتی ناری ڈاکٹر عظمیٰ کی بچی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، ڈاکٹر عظمیٰ کے بارے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکٹر عظمیٰ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کی کہانی میں روز نئے ٹوئسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، تہلکہ برپا ہوا تو واٹس ایپ میسجز نے بھی کہانی کے کئی راز فاش کیے۔ اب ڈاکٹر عظمیٰ کی چار سالہ بچی کی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں۔ ان تصاویر نے بھارتی ناری عظمیٰ کے بارے میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خود بھی پہلے سے شادی شد ہ ہیں۔

ذرائع سے ڈاکٹر عظمیٰ کی بیٹی کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کو پہلے سے معلوم تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں، دونوں کے نکاح میں کہیں بھی زبردستی ثابت نہیں ہو رہی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ کسی کے کہنے پر اپنے بیانات بدل رہی ہیں اور اس کے لئے انہیں بھارت سے ہدایات مل رہی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *