تمام ادارے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں، شہباز شریف

Image result for ‫شہباز شریف‬‎

لاہور -ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے فلاحی پروگراموں میں 10 فیصد اضافی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام ادارے ترقیاتی فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *