ایران کے آرمی چیف کی دھمکی پر پاکستان کا شدید احتجاج!

ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا، دفتر خارجہ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد -پاکستان نے ایرانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے حملے کی دھمکی پر ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر کو واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایرانی افواج کےچیف آف اسٹاف کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا،اس طرح کے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے یرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا گزشتہ روز بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ’’محفوظ ٹھکانے‘‘ کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر ان ٹھکانوں کو ختم نا کیا گیا تو ایرانی فوج پاکستان پر حملہ کردے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *