پاکستان کا چمن بارڈر بندش پر بڑا اعلان!


افغان فورسز نے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سرتاج عزیز: فوٹو: فائل

 اسلام آباد -مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امورسرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کو پاکستانی حکام سے مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا، افغان فورسز نے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن اب جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دورنہیں کرتی باب دوستی بند رہے گا۔  واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان بارڈرفورسزکی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا اورفائرنگ اور گولہ باری سے ایف سی اہلکاروں سمیت 11 پاکستانی شہید جب کہ 46افراد زخمی ہوئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *