وزیراعظم نے اہم ترین غیر ملکی شخصیت کی دعوت قبول کرل!
اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف نے خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے سعودی عرب کے وزیراطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے ملاقات کی اور شاہ سلمان کی طرف سے سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا جس کو نواز شریف نے قبول کرلیا۔سعودی وزیر نے ملاقات میں کہا کہ ریاض میں امریکہ،عرب اور اسلامک سمٹ کا انعقاد کررہے ہیں۔