20 افراد قتل کرنے والے گدی نشین کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا!

Image result for ‫20 افراد کو قتل کرنے والا گدی نشین‬‎

سرگودھا -سرگودھا میں اپنے آستانے پر 20افراد کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کرنے والے گدی نشین نے بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین نے ایک دوسرے کو قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 95میں آستانے پر آئے 20زائرین کو نشہ دیکر قتل کرنے والے مرکزی ملزم اور گدی نشین عبدالوحید اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا۔ ملزم کا کہناہے کہ اس کا قتل کی واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ زائرین نے خود ایک دوسرے کو تشدد کر کے قتل کیا۔Image result for ‫20 افراد کو قتل کرنے والا گدی نشین‬‎
مقدمہ کے ایک اور ملزم توقیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسے بھی وحید کے مریدوں سے جان کا خطرہ ہے۔ ملزم توقیر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈی ایس پی شبیر کا داماد ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پر ملزمان کی حمایت کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔
یاد رہے 2اپریل کو سامنے آنے والے اس ہولناک واقعے میں خواتین سمیت 20افراد کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا گیا تھا جس کا چالان ملزم کا ڈی این اے لینے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے 15مئی کو پیش کیا جاناہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *