فوج اور حکومت میں کیا محاذ آرائی چل رہی ہے؟ شیخ رشید نے خطرناک دعوی کردیا!

Image result for ‫شیخ رشید‬‎

راولپنڈی -عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی قیادت چوہدری نثار جبکہ حکومت ڈی جی آئی ایس پی آر کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیادت کا بدترین فقدان ہے اور ڈان لیکس شدید ترین گھمبیر حالا ت میں داخل ہوگئی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ فوجی قیادت چوہدری نثار کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے جبکہ حکومت ڈی جی آئی ایس پی آر کو ہٹانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور حکومت جتنے اب پریشان ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں تھے اور حکومت ڈان لیکس کے معاملے پر کسی نتیجے پر پہنچ ہی نہیں رہی ہے,ن لیگ کا سیاسی جنازہ اب پانچ کندھوں کے ساتھ نکلے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *