سپریم کورٹ میں دانیال عزیز اور حنیف عباسی کے ساتھ کیا سلوک ہوا!

Image result for ‫حنیف عباسی دانیال عزیز عدالت‬‎

اسلام آباد-سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی اور چیف جسٹس نے ن لیگی رہنماﺅں حنیف عباسی اور دانیال عزیز پر روسٹرم پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی اور دانیا ل عزیز صاحب بتائیں کے آپ کے ساتھ کیا امتیازی سلوک ہوا ہے،آپ نے میڈیا پر کہا کہ عدالت نے امتیازی سلو ک کیا ہے،آپ نے کس کیس کے بارے میں کہا؟ جس کے جواب دانیال عزیز نے کہا کہ صرف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات پر بات کی۔

  جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں،ایسی کسی بات کو برداشت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز کے میڈیا میں امتیازی سلوک کے بیان پر شدید اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بتائیں کہ آپ کے ساتھ کونسا امتیازی سلوک ہوا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی کسی بھی بات کو برداشت نہیں کریں گے،اداروں پر اعتماد کریں اورانہیں مضبوط کریں،اداروں پر بداعتمادی کی جو بیماری ہے اس کو دور کریں اور عدالت کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور آئندہ اگر ضروری ہوا تو میڈیا ٹاک پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔کمرہ عدالت میں دانیال عزیز نے بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے انہیں بولنے سے روک دیا جبکہ اکرم شیخ نے بھی دانیال عزیز کو بولنے سے روک دیا اور باہر جانے کا مشورہ دیا۔بعدازاں دانیال عزیز نے کمرہ عدالت میں اپنے بیان پر معذرت بھی کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *