مولانا طارق جمیل کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ!

Related image

دبئی -معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی میں کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ کینیڈا جارہے تھے کی دبئی ایئرپورٹ حکام نے انہیں سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کردیا۔

شاہد آفریدی نے اس بارے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کوکینیڈین حکام کی ہدایت پرفلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا جبکہ ان کے پاس تمام دستاویزات اور کینیڈا کا ویزہ موجود تھا۔ آفرید ی نے مزید کہا کہ غیر ملکی ایئرلائن عملے سے کہا گیا کہ مولانا کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہے اس لئے وہ کینیڈا کا سفر نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل شاہد آفریدی کےساتھ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہے تھے جہاں ان کو شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کیلئے چیریٹی ڈنر میں شرکت کرنا تھی۔ قومی کرکٹر کی جانب سے کہا گیا کہ مولانا کی سکیورٹی کلیئرنس کے لئے کینیڈین حکام سے رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس معاملے کو حل کرلیا جائے گا اور کوشش کی جارہی ہے کہ مولانا طارق جمیل اگلی فلائٹ سے کینیڈا پہنچ سکیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *