کلبھوشن معاملے پر پاکستان کا بھرپور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ!

عالمی عدالت میں جواب کے لیے پہلے مکمل تیاری کی جائے گی، ذرائع وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد -وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے بعد اہم عالمی فورم پر بھی بھرپور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال اور تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا، ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں مناسب قانونی جواب دیا جائے گا تاہم عالمی عدالت میں جواب کے لیے پہلے مکمل تیاری کی جائے گی۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نےتحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *