سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی، چاغی سے اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد!

کوئٹہ -ایف سی اور حساس ادارے نے چاغی کے علاقے میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے فراری کیمپوں کے خلاف کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایل ایم جیز، 43 دستی بم، پانچ بارودی سرنگیں، 13 راکٹ گولے اور 3 کلاشنکوف، مشین گن، گولیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ بھارت اور افغانستان سے بلوچ کو پہنچایا گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *