اعتزاز احسن کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفی کا مطالبہ!

Image result for ‫اعتزاز احسن‬‎

اسلام آباد -پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ٹویٹ واپس لینے کی بجائے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورمستعفی ہوجاتے، حکومت مریم نواز کو بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے، نظر آرہاہے کہ حکومت اور فوج میں معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا ٹویٹ واپس لینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اصولوں پر فیصلے سے بہتر تھا میجر جنرل آصف غفوراپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتے۔ حکومت مریم نوازکو بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ مریم نواز اور ان کے اور میڈیاسیل کا نام لیے بغیر انہیں بچالیا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کوئی نئی بات نہیں ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں انہی افراد کا تذکرہ ہے جنہیں قربانی کا بکرا بنا یا گیاتھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *