گلوکار عدنان سمیع مدینہ کے سرپرست بن گئے!

Image result for ‫عدنان سمیع‬‎

لاہور -بھارتی شہریت حاصل کرنے والے معروف گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع اور ان کی اہلیہ رویا خان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر دونوں میاں بیوی بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس ننھی پری کا نام مدینہ رکھا ہے۔ عدنان سمیع خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں تک یہ خوشخری شیئر کی۔ سالہ گلوکار عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ یہ خوشی ان کیلئے ناقابل یقین ہے۔ ہم دونوں میاں بیوی ہمیشہ سے ایک بیٹی کی خواہش ہی رکھتے تھے جو بالاخر پوری ہوئی۔ بیٹی مدینہ میرے لیے ایک لکی چارم ہے۔ اس کی بدولت مجھے موسیقی میں ایک نئی انسپریشن ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نوزائیدہ بیٹی اور اہلیہ مکمل صحت مند اور تندرست ہیں۔

خیال رہے کہ عدنان سمیع خان نے گزشتہ سال پاکستانی شہریت ترک کر کے بھارتی شہریت حاصل کر لی تھی۔ ان کی اہلیہ رویا خان افغان نژاد جرمنی شہری ہیں۔ دونوں 2010ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عدنان سمیع خان نے اس سے قبل 1993 میں معروف اداکارہ زیبا بختیار سے شادی کی تاہم دونوں کی شادی صرف 3 سال ہی چل سکی اور دونوں میں طلاق ہو گئی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذان سمیع خان ہے۔ رویا خان سے شادی سے قبل عدنان سمیع نے صبا نامی ایک خاتون سے بھی شادی کی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی اور صرف ایک سال بعد اس کا اختتام بھی طلاق کی صورت میں ہوا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *