نئے نوکیا 3310 کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے !

2

نئی دہلی ۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی رواں ماہ 18 مئی سے پورے بھارت میں اپنے نئے نوکیا3310 کی فروخت شروع کرنے جا رہی ہے جس کی قیمت ماڈل کی مناسبت سے صرف 3,310 روپے رکھی گئی ہے۔ نئے نوکیا 3310 کا ڈیزائن سرخ، پیلے، نیلے اور سرمئی جیسے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 3310 میں دو سمیں استعمال کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موبائل کی بیٹری چارجنگ کے بعد 22 گھنٹوں سے زائد دیر تک استعمال ہو سکتی ہے۔ نوکیا 3310 میں دو اعشاریہ چار انچ کا ڈسپلے رکھا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس میں دیگر فیچرز بھی رکھے گئے ہیں جن میں دو میگا پکسل کا کیمرہ، ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور یو ایس بی کی سہولت بھی موجود ہے۔ نئے نوکیا 3310 کی انٹرنل سٹورج 16 ایم جی جبکہ 32 جی بی کی ایکسٹرنل سٹورج کی آپشن موجود ہے:۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *