پوسٹر، پیپر اور اشتہار میں چھپی پاکستان کی تاریخ !

54

ٹائم کے کور میں پاکستان کے ہونے والے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر۔ اس تصویر میں انہیں برٹش انڈیا میں جیو پولیٹیکل جدو جہد میں نبرد آزما دکھایا گیا ہے۔

7

*1948:پہلے  یوم آزادی پر اخبارات کو جاری کی جانے والی پریس ریلیز کا کور *

8

*1950: پاکستان کی پہلی اورئینٹ ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹیسز  کی یونیفارم کی
پروموشنل کارڈ ڈسپلے *

9

*پاکستان کے پہلےسافٹ ڈرنک پاکولا کی اوریجنل بوتل ۔ یہ ڈرنک پاکستان کے تیسرے یوم آزادی کے دن یعنی 1950 میں لانچ کیا گیا۔ *
0
*ملک کے پہلے فائیو سٹار ہوٹل کا لانچ پوسٹر۔ دی میٹروپول ہوٹل 1950 میں کراچی
میں قائم کیا گیا۔ اس ہوٹل کا سنگ بنیاد ایران کے شاہ نے رکھا۔ *

0

*پاکستان میں ٹریفک سگنل کے تعارف کا اعلامیہ۔ یہ پہلی بار 1950 میں کراچی میں متعارف کروایا گیا۔ *

1

*اس ڈائیری کا ورق جس میں حفیظ جالندھری نے پاکستان کا قومی ترانہ لکھا تھا۔ اس ترانہ کا میوزک احمد جی چاغلہ نے 1949 میں کمپوز کیا تھا۔ الفاظ 1952 میں
تحریر کیے گئے اور حکومت نے اس ترانہ کو 1954 میں سرکاری طور پر جاری کیا۔ *

2

*پاکستان کے سالانہ تعطیلات کی فہرست جو 1953 میں جاری کی گئی۔ ان میں سے بہت سی تعطیلات کو بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔ *

3

*1950 کی دہائی میں پاکستان کے پہلے تھری کاسل نامی سگریٹ  کا اشتہار ۔ اس اشتہار میں سپین سے تعلق رکھنے والے مشہور رومانوی اور افسانہ نگار مصنف ڈان جان کا قول نقل کیا گیا۔ *

4

*1956: پاکستان کی پہلی بیوٹی کریم 'تبت سنو' کا ہینڈ بل۔ بوتل کے ڈیزائن اور پیکنگ میں آج تک تبدیلی نہیں کی گئی۔ *

5

*پاکستانی فاسٹ بولر فضل محمود کو پہلی بار کمرشل برانڈ کے لیے ماڈل کے  طور پر استعمال کیا گیا۔ وہ پہلی بار 1955 میں ایک برل کریم ایڈ میں شامل ہوئے۔ *

6

*اقبال اور ملا نامی پمفلٹ کا کور۔ یہ پمفلٹ ایک اسلامی رہنما ڈاکٹر کے اے حکیم نے 1953 میں تحریر کیا۔ پمفلٹ میں علامہ اقبال کے پروگریسو عقائد  اور
علما کے ریٹروگریسو عقائد کا فرق واضح کیا گیا۔ یہ پمفلٹ پاکستانی فوج نے پنجاب میں احمدیت کے خلاف دنگے فساد کے وقت 1953 میں تقسیم کیے۔ *

7

*1955: پاکستان ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹیس کی پروموشنل پکچر ۔ پی آئی اے 1955 میں اس وقت لانچ کی گئی جب پہلی پاکستان ائیر لائنز اورئینٹ کو قومیانے کا فیصلہ کیا گیا۔ *

8

*1956: پاکستانی سافٹ ڈرنگ برانڈ راجرز کا اشتہار۔ راجزز کمپنی کا مالک ایک یہودی خاندان تھا جو اپنے لیمن ڈرنک اور سوڈا واٹر کی وجہ سے مشہور تھا۔ یہ برانڈ 1980 کی دہائی کے آغاز میں بند کر دیا گیا۔ *

9

*1956 ہالی وڈ فلم بھووانی جنکشن کا پوسٹر۔ اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لاہور میں کی گئی۔ *

11

*شوکت صدیق کا 1957 میں شائع ہونے والا اردو ناول 'خدا کی بستی'۔ اس ناول میں کراچی کے رفیوجی کیمپس میں شروع ہونے والا جرائم اور معاشی استحصال کا پیشہ  موضوع تھا۔  *
12

*1959 میں جاری ہونے والی لائف میگزین کا کور جس میں امریکی صدر آئیسن ہوور کو ایوب خان کے ساتھ کراچی میں گھوڑے کی سواری کرتے دکھایا گیا ہے۔ *
13

*1959 میں اولمپکس گیمز کے لیے پاکستانی سکواڈ کے بارے میں اوہیو میگزین میں لکھا گیا مضمون ۔ یہ گیمز آسٹریلیا میں منعقد ہوئیں۔ *

14

*1960 میں مصری بیلی ڈانس پہلی بار کراچی میں دیکھنے کو ملا۔ *
15

*1962 کا پاکستان ٹورازم کا بروشر *
16

*1962 ایسٹ پاکستان ٹورازم بروشر  : جنگل آف سندربان *
17

*1964 جانی والکر ایڈ جو پاکستانی اخبار میں شائع ہوا۔ *
18

*1965 پاک بھارت جنگ کے دوران ڈان اخبار کا فرنٹ پیج ۔ یہ جنگ بے نتیجہ ختم ہوئی۔ *

19

*1966۔ پاکستان ائیر لائنز کی ہوسٹیسز کی نئی یونیفارم کی پروموشنل پکچر ۔ یہ یونیفارم مشہور فرنچ فیشن ڈیزائنر پییئر کارڈن نے ڈیزائن کی تھی۔ *
21

*1966 ٹورازم پوسٹر لاہور *

22

*ایوب حکومت کے ترقیاتی دور کا ایک اشتہار ۔ 1958 سے لیکر 1968 تک پاکستان میں معیشت اور انڈسٹری کے شعبہ میں ترقی دیکھنے کو ملی لیکن اس ترقی نے غریب اور امیر کے بیچ کا گیپ مزید بڑھا دیا۔ ایوب خان 1969 میں مستعفی ہو گئے۔ *

23

*ایک امریکی کلاتھ بینڈ جسے کراچی کہا جاتا تھا *
24

*1968: مری، پاکستان بیئر برانڈ کی کوسٹر *
25

*1971 میں کراچی میں ہونے والے پاپ فیسٹیول پر ایک اخباری فیچر *

26

*پاکستان کے صدر یحی خان اور بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی 1971 کی جنگ کے بعد ۔ اس جنگ کے نتیجہ میں مشرقی پاکستان ٹوٹ کر بنگلہ دیش بن گیا۔ *
27

*1972: پاکستانی برانڈ کے ٹو کی ڈبی کا عکس ۔ کے ٹو کو ورکنگ کلاس برانڈ کہا جاتا تھا۔ یہ 1980 میں اپ گریڈ ہوا اور 2000 کی دہائی میں اپنا وجود کھو بیٹھا
۔ 28*

*ایک الیکشن پوسٹر جس میں ذوالفقار علی بھٹو کو صلاح الدین آف ایشیا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بھٹو کی سوشلٹ پیپلز پارٹی 1971 میں وجود میں آئی۔ *
29

*1973 کے آئین کی  ابتدائی کاپی *

20

*پاکستان میں پہلی بار شناختی کارڈ 1973 میں بنائے گئے۔ پہلا شناختی کارڈ ذوالفقار علی بھٹو کا بنایا گیا۔ *
30

*1973 کے ٹورازم بک کا ایک صفحہ۔ یہ کتاب کراچی کی نائٹ لائف اور نائٹ کلب والے کچھ دوسرے شہروں کے بارے میں لکھی گئی۔ *
31
*پی آئی اے کا اشتہار جس میں 1974 میں پاکستان میں ہونے والی مسلم سمٹ میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہا گیا۔ *
32
*1973: نیویارک پوسٹر جس میں پاکستانی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس کو پبلسائز کیا گیا۔ *
33

*1973 کی ہارر فلم دی ایگزورسسٹ کا اردو پوسٹر ۔ یہ فلم پاکستانی سینما میں بہت ہٹ ہوئی۔ *
34

*بین البر اعظمی ہوٹل پاکستان کا 1971 کا اشتہار *
35

*پاکستانی مشروب روح افزا کا اشتہار جس میں دعوی کیا گیا کہ یہ مغربی ممالک میں بھی پسندیدہ مشروب سمجھا جاتا ہے۔ *

36

*1975: ایک اشتہار جس میں پاکستانی عوام کو اپنے شاندار ورثے کی قدر کرنے کی ترغیب دی گئی۔ *
37

*1976: پاکستان میں موجود انٹرنیشنل حشیش سٹور کا شاپ بورڈ ۔ یہ دکان دیر میں موجود تھی۔ *
38

*1977: پاکستان ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹیسز کے نئے یونیفارم کا پروموشنل امیج *
39

* 1977: پاکستانی صوفی قوالی گروپ 'صابری بردرز' کی یورپ آمد پر وہاں چسپاں کیا گیا ایک پوسٹر *
40

*1977 میگزین کور جس میں پیپلز پارٹی کے خلاف رائٹ ونگ جماعتوں کے اتحاد میں شامل سیاسی رہنماوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ اس اتحاد کو پی این اے کا نام دیا گیا۔ جولائی 1977 میں بھٹو  کو فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت سے محروم کر دیا گیا۔ *

41

*1978: کراچی کے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کے سوسالہ تقریبات پر جاری کی جانے والی سٹیمپ *
42
*فروری 1978 ہیرالڈ اخبار کا ایک کور *
43

*پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کے پہلے البم 'ڈسکو دیوانے' کی پروموشن کا یک پوسٹر۔ یہ البم 1980 میں جاری کیا گیا۔ *
44
*1980 میں انٹرن نیشنل ٹینس سٹار **Illie Nastase **نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی ٹینس چمپئن سعید میر کے خلاف ایک سیریز کھیلی۔ *
45

*1981**ایک پوسٹر جس میں افغانستان میں روس کے خلاف لڑنے کےلیے فوج میں بھرتی کےلیے دعوت دی جا رہی ہے۔ اس طرح کے پوسٹرز امریکہ میں پرنٹ کر کے پاکستان میں بانٹے جاتے تھے۔ *
46

*1982 میں پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی کا جشن منانے کےلیے جاری کی گئی ٹیکٹیں۔ یہ پاکستان کی تیسری ہاکی ورلڈ کپ کامیابی تھی۔ *
47

*26 اکتوبر 1982 کو کراچی ائیر پورٹ پر اتنے والی 31 انٹر نیشنل فلائٹ کی فہرست۔ اس طرح کی فہرستیں ہر روز جاری کی جاتی تھیں۔ *
48

*1982** بھارتی ائیر لائن ایڈ جس میں بمبئی سے کراچی تک اضافی فلائٹس کے آغاز سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ *
49

*1986: پی آئی اے ہوسٹیس کی نئی وردی کا پروموشن امیج *
50

*1987:پاکستان میں بنائی گئی ٹی شرٹ پنک فلائیڈ کا لیبل *
51

*1987 کے کرکٹ  ورلڈ کپ کے دوران کوک پوسٹر۔ اس ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان اور بھارت کو ملی۔ *

52

*اگست 1988: ضیا الحق  ایک ہوائی حادثے میں شہید ہو گئے۔ اس کے پیچھے سازش کے امکانات ظاہر کیے گے۔ *
53

*1989 نیوز پیپر رپورٹ جو پاپ کنسرٹ اور ٹی وی شو کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔
*

6

*پاکستانی پاپ بینڈ 'وائٹل سائنز ' کی پروموشن پکچر ۔ یہ بینڈ 1990 کی دہائی کا سب سے بڑا اور مشہور بینڈ قرار پایا۔ *

5

*سروس شوز کا اشتہار جس میں پاکستان کے بین الاقوامی سکواش چمپئن جان شیر خان
کی تصویر شامل ہے۔ جان شیر خان نے دوسرے پاکستانی سکواش چمپئن جہانگیر خان کا
ریکارڈ توڑ کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ *

4

*1990 ہاکی ورلڈ کپ کا تعارفی بروشر ۔ اس ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کے حصہ
میں آئی۔ *

3

*1990: میگزین کور جس میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی
تصویر اپنے بیٹے بلاول  کے ساتھ چھپی ہے۔ *

2

*1992 ۔ ورلڈ کپ کی جیت کے اگلے دن ڈان  اخبار کا فرنٹ پیج *

14

*1996 کرکٹ ورلڈ کپ کا لوگو ۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان، بھار ت اور سری
لنکا نے مشترکہ طور پر سر انجام دی۔ *

13

*1998 میں بانی پاکستان قائد ملت قائد اعظم  محمد علی جناح کی زندگی پر پیش کی
گئی فلم کا پوسٹر۔ *

12

*2001 سعودی ملی ٹینٹ اسامہ بن لادن کا ایک پوسٹر جو غیر قانونی طور پر پشاور
میں پرنٹ اور فروخت کیا گیا۔  *
111
پی آئی اے کی نئی وردی کی پروموشنل پکچر 2004

11

*ستمبر 2007 نیشنل جیو گرافک کا کور۔ اس میگزین میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی
شدت پسندی کی تفصیلی کہانی بیان کی گئی تھی۔ *

1

*2015 ضرب عضب آپریشن کا سٹیکر۔ یہ آپریشن پاکستان آرمی کی طرف سے شدت
پسندوں کے خلاف شروع کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *