اس وٹس ایپ لنک پر کلک کرنے کی صورت آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اپنے کسی بھی دوست کی جانب سے بھیجے گئے اس لنک کو کسی صورت کلک نہ کریں۔ ریڈیٹ کے اراکین نے ایک خطرناک واٹس ایپ لنک کو دریافت کیا ہے جو اس میسجنگ ایپ میں بہت تیزی سے صارفین کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ اس لنک میں صارفین کو مختلف رنگوں والی واٹس ایپ ورژن کے انسٹال کا وعدہ کیا جاتا ہے مگر اس پر کلک کرنے کے بعد سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کرنے کے نتیجے میں ایڈوئیر آپ کی ڈیوائس میں انسٹال ہوجاتا ہے۔

اگر آپ زیادہ توجہ نہ دیں تو یہ لنک بالکل بے ضرر لگتا ہے جو کہ یہ ہے шһатѕарр.com۔ تاہم اگر آپ توجہ دیں تو اس کے الفاظ ہی کچھ الگ نظر آئیں گے، درحقیقت یہ نقصان لنک Cyrillic الفابیٹ میں لکھا گیا ہے۔ جب اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو صارف واٹس ایپ کے پیج کی بجائے کسی اور ویب سائٹ پر چلا جاتا ہے۔

اس سائٹ پر ویری فیکشن کے لیے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے یا دوستوں کے کے اکاﺅنٹس پوچھے جاتے ہیں، جس کے بعد ایک گوگل کروم ایکسٹینشن انسٹال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

یہ ایکسٹیشن درحقیقت نقصان دہ ایڈ وئیر ہے۔ آسان الفاظ میں یہ لنک جہاں لے جائے گا وہاں کہیں بھی واٹس ایپ کا حوالہ نظر نہیں آئے گا، اس لیے ضروری ہے کہ بلاسوچے سمجھے ایپس یا ایکسٹیشنز انسٹال کرنے سے گریز کیا جائے اور درست ذرائع سے ہی انہیں ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *