عدنان صدیقی اورسری دیوی؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ اچھل پڑیں گے!

Image result for ‫عدنان صدیقی سری دیوی‬‎

ممبئی -بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی تجویز پر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو فلم ’’مام‘‘ میں کاسٹ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور اپنی فلم ’’مام‘‘ کی مرکزی کاسٹ کے لیے بے حد پریشان تھے اور ان کی یہ پریشانی ان کی بیٹی جھانوی کپور نے عدنان صدیقی کا نام تجویز کرکے دور کردی کیونکہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپورکو پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کی 2007 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’’اے مائٹی ہارٹ‘‘ میں اداکاری خوب بھاگئی تھی جس پر انہوں نے اپنے والد کو فلم ’’مام‘‘ کے لیے عدنان صدیقی کا نام تجویز کردیا۔

بونی کپور بھی فلم میں عدنان صدیقی کی اداکاری دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے اورانہیں فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کردی جسے انہوں نے قبول کرلیا جس کے بعد اب وہ فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ معروف فلمساز بونی کپور کی  فلم میں ’’مام‘‘ میں سری دیوی، نواز الدین صدیقی، عدنان صدیقی اورسجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 7 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *