کیڈبری چاکلیٹ کھانے والے یہ ضرور پڑھیں ، ہولناک انکشاف منظرعام پر آ گیا !

111

امریکہ میں کیڈ بری کی امپورٹ کو روکنے کے لیے مختلف چالیں چلی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ میں بنائی جانے والی چاکلیٹ گھٹیا کوالٹی کی ہے ۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مختلف ممالک میں بنائی جانے والی ہرشی کی چاکلیٹ میں کتنا فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔ اورلینڈو فلوریڈا میں موجود دی برٹش شاپ کے دوکاندار جان ہینسن کا کہنا ہے کہ امریکی چاکلیٹ بے کار ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ کیڈ بری چاکلیٹ اصل میں چاکلیت ہے جب کہ ہرشی کی چاکلیٹ ایک موم سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

12

 وہ اس  طرح کی رائے رکھنے والے اکیلے شخص نہیں ہیں۔ 37000 افراد نے ہرشی کے خلاف بائیکاٹ کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں ۔ ہرشی کو امریکہ میں کیڈ بری چاکلیڈ بنانے کا لائسنس حاصل ہے اور یہ کمپنی برطانیہ سے درآمد شدہ کیڈ بری چاکلیٹ کو ٹریڈ مارک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ کچھ لوگوں نے پٹیشن پر دستخط کے علاوہ تبصرے میں بھی لکھا ہے کہ چاکلیٹ کا معیار اچھا نہیں ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ہرشی کی چاکلیٹ کو پسند کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے 2014 میں ہرشی کی چاکلیٹ کی گلوبل سیل بڑھ کر **7.4**  بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ جب بی بی سی نے 6 اشخاص کو کیڈ بری اور ہرشی چاکلیٹ کے بیچ موازنہ کا کہا تو2 امریکیوں نے ہرشی کو  5 میں سے 4 چار نمبر دیے۔ یہ چیز بہت واضح ہے کہ نہ ہی کیڈ بری اور نہ ہرشی گورمے برانڈ ہے۔ وہ عام چاکلیٹ بناتے ہیں جسے امریکہ میں کینڈی کہا جاتا ہے۔   ان دونوں چاکلیٹوں کے بیچ اصل فرق کیا ہے؟ ہم نے ذائقہ کا فرق معلوم کرنے کےلیے ایک ٹیسٹ کیا جس میں برطانوی اور امریکی عوام نے حصہ لیا۔ ہر شخص باآسانی ہرشی اور کیڈ بری چاکلیٹ کے بیچ فرق بتا سکتا تھا۔ عوام نے بتایا کہ یہ سخت، کڑوی، کم ذائقہ دار ہے۔ کسی شخص سے اسے اپنی پسندیدہ چاکلیٹ قرار نہیں دیا۔ جب امریکہ اور برطانیہ میں بنائی گئی چاکلیٹ کے بیچ موازنہ کروایا گیا تو بہت لوگوں نے انہیں ایک جیسی قرار دیا  اور کچھ نے انہیں ہو بہو قرار دیا۔ جنہوں نے بیچ میں فرق ہونے کا اعتراف کیا انہوں نے بھی اس سے بڑا واضح فرق نہیں بتایا  اور کہا کہ معمولی فرق موجود ہے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ امریکی فلیور میں زیادہ کریم موجود ہے جب کہ ایک دوسرے شخص نے اس کے بر عکس رائے کا اظہار کیا اور بتایا کہ یو کے چاکلیٹ زیادہ پگھل جاتی ہے۔ کچھ نے کہا کہ امریکی چاکلیٹ زیادہ میٹھی ہے اور کچھ نے برطانوی چاکلیٹ کو زیادہ میٹھا قرار دیا۔ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ ایک برطانوی شہری جو امریکہ میں موجود تھے اور الیگزینڈرا ڈمزڈیل کے نام سے جانے جاتے ہیں نے فوری طور پر برطانوی چاکلیٹ کو کے ذائقے کو پہچان لیا  اور امریکہ میں بنی چاکلیٹ میں ایک واضح فرق محسوس کیا۔ برطانوی اور امریکی  بچوں نے بھی اس ٹیسٹ میں حصہ لیا اور زیادہ تر امریکی بچوں نے برطانوی چاکلیٹ کو بہتر قرار دیا۔ جب کہ برطانوی بچوں کو امریکی چاکلیٹ زیادہ پسند آئی۔

 13

چاکلیٹ میں شامل بنیادی اجزا کوکوا، دودھ اور شکر شامل ہیں۔ یہ چیزیں ہر چاکلیٹ میں موجود ہوتی ہیں۔ اصل فرق کچھ اضافی اجزا، مکس
کرنے کے طریقے اور کچھ دوسرے اجزا کی وجہ سے واقع ہوتا ہے۔ ہرشی اور نیسلے کے سابقہ ایگزیکٹو اور چاکلیٹ فارچون کے مصنف لارنس ایلن نے بتایا کہ کسی بھی پراڈکٹ میں مندرجہ ذیل تین چیزیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔  کوکو کی تعداد اسے کس قد ر مکس کیا گیا ہے دودھ کا فلیور کوکو ۔کوکو ایک پراڈکٹ ہے جسے کوکو بٹر سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہر قسم کی ڈیری ملک چاکلیٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ کوکو پاوڈر کے سارے مکس کر کے اسے ڈرائی کوکو سالڈ اور چاکلیٹ لیکور کا نام دیا جاتا ہے۔ ہرشی کی چاکلیٹ میں عام طور پر کم مقدار میں کوکو استعمال کیا جاتا ہے۔ کم سے کم مقدار کا اصول جو امریکہ میں متعارف کروایا گیا وہ اب یورپ میں بھی اپنایا جا چکا ہے۔ یورپ میں ہر قسم کی چاکلیٹ میں کم سے کم 30 فیصد کوکو کا استعمال قانونی طور پر لازمی ہے جب کہ امریکی قانون کے مطابق کم سے کم تعداد 10 فیصد رکھی گئی ہے۔ لیکن یہ اصول بہت کنفیوژ کرنے والے ہیں۔ امریکہ کا 10 فیصد کا قانون صرف نان فیٹ کوکو پاوڈر پر لاگو ہوتا ہے۔ کل تعداد 10 فیصد سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ یورپ کے 30 فیصد کوکو
والے قانون کا اطلاق کوکو پاوڈر اور کوکو بٹر دونوں کی کل مقدار پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یورپ میں برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایک دوسرے قسم کی ملک چاکلیٹ بنانے کی اجازت ہے اور اسے فیملی ملک چاکلیٹ قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں 20 فیصد کوکو پایا جاتا ہے اور اتنا ہی ملک سالڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ کیڈ بری ڈیری ملک چاکلیٹ کو بھی اسی کیٹیگری میں شامل کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں بنائی جانے والی کیڈ بری ڈیری ملک بار کے مطابق اس چاکلیٹ میں 20 فیصد کوکو سالڈ موجود ہوتا ہے۔ ملک سالڈ کی کم از کم مقدار 20 سے 23 فیصد تک ہوتی ہے۔ ہرشی کی چاکلیٹ بار میں کتنا کوکو موجود ہوتا ہے؟   کمپنی کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشن کے مطابق  ہرشی چاکلیٹ میں 30 فیصد ڈرائی کوکوسالڈ   اور کوکو پاوڈر اور کوکو بٹر
کا مجموعہ شامل ہوتا ہے۔ کیڈ بری ڈیری ملک کے مقابلے میں یہ مقدار ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ یہ چیز قابل غور ہے کہ کیڈ بری کوکو مغربی افریقہ سے حاصل کرتی ہے اور ہرشی بھی اسی جگہ سے کوکو خریدتی ہے۔ اس لیے ذائقے میں زیادہ فرق نہیں پایا جاتا۔  مکسنگ لارنس ایلن کے مطابق جتنا زیادہ وقت مکسنگ  کی جائے اتنی ہی زیادہ اچھی چاکلیٹ تیار ہوتی ہے۔ لندٹ جیسی اچھی چاکلیٹ کو پورے 12 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ دیر تک مکس کیا جاتا ہے۔ ہرشی اور کیڈ بری چاکلیٹ کو صرف 2 سے 3 گھنٹے تک مکس کیا جاتا ہے۔ ذائقہ چکھنے والے افراد کے مطابق کیڈ بری  چاکلیٹ میں
ہرشی ہرشی کے مقابلے میں زیادہ کریم پائی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں نے ہرشی کو 'چاکی' قرار دیا ہے  جب کہ 2 افراد نے اسے دانے دار قرار دیا۔ دودھ
مختلف ملکوں میں دودھ کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔ ایک ملک میں بھی مختلف حصوں میں دودھ کا ذائقہ مختلف ہو سکتا ہے۔ اس کا انحصار گائے کی قسم اور خوراک پر ہوتا ہے۔ لارنس ایلن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں بہت سے لوگ کیڈ بری کے شوقین ہیں۔ لیکن وہ برطانیہ جا کر اپنے لیے چاکلیٹ لے کر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلوی دودھ سے چاکلیٹ کا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ تو کیا امریکہ اور برطانیہ کی چاکلیٹ کے ذائقہ میں فرق کی وجہ کہیں دودھ تو نہیں ؟ دیکھنے میں تو ایسا نہیں لگتا ۔ ہرشی کیڈبری چاکلیٹ بنانے کےلیے کیڈ بری کرمب استعمال کرتی ہے اور اس کے ساتھ کوکو پاوڈر، دودھ اور شوگر کو ملا دیا جاتا ہے۔ یہ چیزیں اٹلانٹک سے منگوائی جاتی ہیں۔ اس کرمب کا فرق معلوم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ امریکہ میں استعمال کیا جانے والا کرمب آئر لینڈ  سے لایا جاتا ہے۔ دودھ کا مختلف ہونا البتہ اس ذائقہ کے فرق کو بیان کرتا ہے ۔ یہ فرق پراڈکشن کے طریقہ کی وجہ سے بھی واقع ہو سکتا ہے۔ کیڈ بری پہلے دودھ کو شوگر سے ملاتی ہے اور اسے خشک کرتی ہے۔ پھر اسے کوکو سے ملایا جاتا ہے۔ دوسری طرف ہرشی کوکو اور شوگر کو مکس کر کے خشک دودھ کو اس میں شامل کرتی ہے۔ اس وجہ سے ذائقہ میں بہت فرق آتا ہے۔  ایک اور چیز یہ ہے کہ  ہرشی میں دودھ کو ایک اور مرحلہ سے گزارا جاتا ہے جسے لیپو لیسز کا نام دیا جاتا ہے۔ اس سے دودھ میں کڑواہٹ آ جاتی ہے  جس سے چاکلیٹ کے ذائقہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ چاکلیٹ کو زیادہ دیر کےلیے الماری میں رکھا جا سکتا ہے۔

14

*اگر آپ ہرشی چاکلیٹ بار کے پیچھے دیکھیں اور ڈیر ی ملک کیڈ بری چاکلیٹ کی بار پر نظر دوڑائیں تو آپ کو فرق نظر آ جائے گا۔ ہرشی سب سے اوپر شوگر کو رکھتا ہے جب کہ کیڈ بری کی فہرست میں پہلا نمبر دودھ کا ہے۔ تمام اجزا کو ان کی مقدار کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔ اس لیے معلوم ہوتا ہے کہ ہرشی چاکلیٹ میں شوگر زیادہ ہوتی ہے۔  تو کیا کیڈ بری میں معاملہ اس کے بر عکس ہے؟ نہیں ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ امریکہ میں بنی کیڈ بری بار کو دیکھیں تو وہاں ہرشی کی طرح شوگر کو پہلے ذکر کیا جاتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ امریکہ میں چاکلیٹ میں موجود چادودھ کو خشک دودھ کی فارم میں ماپا جاتا ہے۔ برٹش چاکلیٹ میں اسے لیکوڈ فارم میں پرکھا جاتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ دونوں چاکلیٹوں میں برابر مقدار میں دودھ استعمال ہوتاہے۔ **emulsifier** میں بھی تھوڑا فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔ امریکی چاکلیٹ میں **soy
lecithin **اور** PGPR **شامل ہوتے ہیں جب کہ برطانوی چاکلیٹ میں **E442** اور
**E476**شامل ہوتے ہیں۔ **PGPR **اور **E 476** ایک ہی چیز ہیں۔ *

دوسرے اجزا میں بھی کچھ فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ برطانوی چاکلیٹ میں 5 فیصد نان کوکو ویجیٹیبل فیٹ شامل ہوتے ہیں  جو امریکی چاکلیٹ میں نہیں شامل کیے جاتے۔ امریکی اور برطانوی چاکلیٹ میں یہی فرق ہے۔ لارنس ایلین کا کہنا ہے کہ یورپی عوام امریکی چاکلیٹ کے ساتھ تعصب رکھتے ہیں۔ البتہ یہ بات صرف کانٹیننٹل یورپ میں پائی جاتی ہے اور برطانیہ میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے ۔ برطانیہ میں ڈیری ملک اور اس کے مد مقابل کمپنیاں چاکلیٹ سیلز کی شرح پر زیادہ توجہ رکھتے ہیں۔ جینیفیر ایرلی کے مطابق لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا فرق معلوم کر لیتے ہیں ۔ وہ چاکلیٹ کو ایک لاثانی فلیور قرار دیتی ہیں۔ لوگ کسی خاص زائقہ سے واقف ہو جاتے ہیں اور وہ با سانی اسے کسی دوسرے پراڈکٹ سے الگ کرنے کی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ذیل میں کچھ لوگوں کے چاکلیٹ پر اظہار خیال پر مبنی تبصرے شامل کیے گئے ہیں۔  ہرشی چاکلیٹ زیادہ مضبوط، تیکھی، کرکری ہے۔ کیڈ بری چاکلیٹ کا فلیور اتنا سٹرونگ نہیں ہے۔ یہ تھوڑی نرم ہے۔ لندٹ میں موجود چاکلیٹ نرم، اور ذائقے دار ہے۔ میں ان سب کو پسند کرتا ہوں۔ پیر ڈفرسین نیو یارک امریکہ ۔امریکہ اور دوسرے ممالک میں کیڈ بری کا ذائقہ برطانیہ کی چاکلیٹ سے بلکل مختلف ہے۔ میری رائے میں سب سے بہتر چاکلیٹ نیو زی لینڈ کی تھی جو ڈیونیڈن فیکٹری میں بنائی جاتی تھی۔ ایڈرین ٹک شیرنگھم، نورفولک جرمنی میں کیڈ بری چاکلیٹ مختلف ذائقوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔ میرے پاس ایک برطانوی چاکلیٹ بار تھی جو میں نے یو کے ائیر پورٹ سے خریدی تھی اور ہم نے ایک چاکلیٹ یہاں کینٹین سے خریدی تھی۔ میں نے ساتھیوں پر یہ واضح کر دیا کہ جرمن چاکلیٹ میں کم شوگر استعمال ہوتی ہے  اور اس کا ذائقہ کیرامل جیسا ہے۔ نک ذی سمتھ کولن جرمنی
میں 80 کی دہائی میں آئرلینڈ گیا اور وہاں کی چاکلیٹ کو زیادہ اچھا پایا اور اس میں دودھ  کی تعداد بھی زیادہ تھی۔ ہم 90 کی دہائی میں ساوتھ افریقہ میں
بھی گئے ۔ وہاں پائی جانے والی سی ڈی ایم زیادہ ذائقہ دار لیکن مختلف تھی۔ یہ زیادہ نرم اور زیادہ دودھ والی تھی۔  جان بکسٹن برطانیہ میری بہن مجھے کیلیفورنیا سے ملنے آئیں اور چاکلیٹ سے ایک بھرا ہوا سوٹ کیس لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی اور ہرشی سے بہتر چاکلیٹ ہے۔  شیرون مورس
، برطانیہ  میں امریکی اور کینڈین چاکلیٹ میں فرق معلوم کر سکتی ہوں۔ کینڈین چاکلیٹ کافی بہتر ہے  لیکن  سب سے بہترین چاکلیٹ برطانیہ میں بنائی جاتی ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔  مائیک گرین ، پلینٹی وڈ ، ایم ٹی میں دنیا کے کئی ممالک میں گھوم چکا ہوں، مجھے برطانوی چاکلیٹ ہرشی کے مقابلے میں بہتر محسوس ہوتی ہے لیکن ہرشی کے بسکٹ اور کریم  کا کوئی برطانوی کمپنی مقابلہ نہیں کر سکتی۔  رچ جیمز ، برطانیہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بنائی جانے والی کیڈ بری کی بہت بری حالت ہے۔ میں وہاں 2005 میں گیا اور میری بہن نے مجھے بتایا کہ یہ عجیب ذائقہ والی چاکلیٹ ہے اس لیے اسے نہ خریدوں تو بہتر ہے۔ لیکن ایسٹر کے موقع پر میں نے سوچا چکھ کر دیکھتا ہوں۔ بہت برا ذائقہ تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *