کشمیری بچے نے آزادی کے سوال پر پر بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا!

سرینگر-مقبوضہ کشمیر کے بچے کسی سے کم نہیں،بھارتی سیاح کو جب بچوں سے پالا پڑا تو انہوں نے قابض ملک کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادی پر بحث کرتے سیاح نے بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کا مطلب کیا ہے،بچوں نے ایساجواب دیا کہ وہ بغلیں جھانکتا دکھائی دیا،بچوں نے کہا "بھارت نے کشمیر پرقبضہ کیا ہوا ہے،آزادی نہیں ہے،بھارت نے برہان کو شہید کیا،ہمیں بس آزادی چاہیئے"۔

بے شرمی کا مظاہرہ کرتے سیاح نے سول کیا آزادی ملنے سے تمہیں کیا ملے گا،تو بچوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا،انہوں نے کہا"آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کر سکیں گے،مودی بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے،بھارتی فوج ہم پر شیلنگ کرتی ہے،پیلٹ چلاتی ہے"۔

سیاح شاید اس درگت سے سیر نہ ہوا تھا اور سوال کیا کہ آزادی کے بعد پاکستان آ جائے گا،بچے نے جواب دیا پاکستان ہمارے ساتھ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *