قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ منظور !

2

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ توانائی منصوبوں پر مرکوز ہے، ترقی کا عمل سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ملکی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، آئندہ سال آٹھ سے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل میں گلگت، آزاد کشمیر اور فاٹا کا مقدمہ وزیراعظم نے لڑا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے کے بجٹ کو 90 ارب سے 153 ارب جبکہ وزیر اعظم صحت پروگرام اور پینے کے صاف پانی کے لئے 12، 12 ارب روپے منظور کئے گئے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *