شاہ رخ خان کاعید الفطر انوکھے طریقے سے منانے کا اعلان!

Related image

ممبئی-بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اس مرتبہ عید الفطر سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھتے ہوئے منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ا عید پر ریلیز ہورہی ہے اور جب ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ وہ ان کے ساتھ فلم ’’ ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھنے جائیں گے۔ جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ نہیں اس دن میں سلمان خان کے ساتھ فلم دیکھوں گا صرف یہی نہیں جب شاہ رخ خان سے مداح نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے ابراہم کو رنبیر اور کترینا کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ دیکھنے ضرور لے کر جائیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ ضرور جائیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *