نوجوان لڑکا لڑکی نے چلتے جہاز میں ہی جنسی فعل شروع کر دیا

The couple shocked other passengers. PHOTO COURTESY: Kieran Williams

مشہور بین الاقوامی ائیر لائن ریانئیر کی ایک فلائٹ پر ایک نوجوان جوڑا ایسی حرکت کرتے ہوئے پایا گیا کہ آس پاس بیٹھے لوگ چکرا کر رہ گئے۔ جی ہاں، یہ جوڑا جہاز میں جنسی تعلقات میں مصروف پایا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق پاس بیٹھے ایک شخص نے اس حرکت کو اپنے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈ کر لیا۔ یہ فلائٹ ابیزا سے مانچیسٹر جا رہی تھی۔ شراب پی کر نوجوان عورت اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات میں مصروف ہو گئی۔ قریب بیٹھے 21 سالہ کیرین ولیمز کو جب یہ عجیب حرکت دکھائی دی تو انہوں نے اسے فون پر ریکارڈ کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے لیے بلکل نیا تھا اس لیے انہوں نے ریکارڈنگ کرنے کا سوچا۔پہلے تو یہ نوجوان جوڑا صرف فحش گفتگو میں مصروف رہا لیکن پھر اچانک انہوں نے عملی طور پر جنسی حرکات کرنا شروع کیں جس سے آس پاس بیٹھے لوگو ں میں بے چینی اور اضطراب پھیل گیا۔ قریبی نشست پر موجود خاتون نے اپنی جگہ بدلے جانے کی درخواست کی تو عملے نے کوئی مثبت کاروائی نہ کی۔ عملے نے نشست تبدیل کرنا تو دور، ان فحش حرکت کرنے والوں کو خبردار کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ثبوت ملنے پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارووائی کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *