سابق چئیرمین نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش !

11

اسلام آباد ۔ نیب کے سابق چیرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔

نیب کے پہلے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے  بطور گواہ پیش ہوئے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس پوچھ گچھ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ان کے دور میں تحقیقات سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے جے آئی ٹی کو اس معاملے کے حوالے سے دستاویزی شواہد سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں دو جولائی سے نواز شریف کے اہل خانہ کی پیشیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو 2، حسن  3، حسین  4 جبکہ مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *