ایاز صادق نئے وزیراعظم ؟

1

اسلام آباد ۔ پانامہ لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ممکنہ نا اہلی کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے نام بارے ایک اور حیران کن انکشاف ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی ممکنہ نا اہلی کے باعث پلان بی پر عمل درآمد کیلئے غور کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس مقصد کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ہنگامی طور پر وطن واپس بلایا ہے۔چونکہ ایاز صادق چوہدری نثار کے قریبی دوست ہیں اس لیے ان کے ذریعے وزیراعظم وزیر داخلہ کی ناراضگی کو ختم کرنے والی کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں ایاز صادق کو ہی اگلے ایک برس تک کیلئے ملک کا نیا وزیراعظم بھی بنایا جا سکتا ہے۔ :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *