ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

2

راولپنڈی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کو مستحکم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بھرپورحمایت جاری رہے گی ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیو ی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایچ آئی ٹی کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا ۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بھر پور سپورٹ جاری رہے گی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار بھی کیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *