پاناما کیس کا فیصلہ کس دن سنایا جائے گا ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا !

7

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل مکمل کرلئے اور جمعہ تک اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے والد کے کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے نہیں پتا اور یہ بھی نہیں پتا کہ نواز شریف کے بیٹے کے کیا اثاثے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نواز شریف کو پتا ہی نہیں چلا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جب بھی یہ عدالت سے وقت مانگتے ہیں تو کوئی قطری خط آجاتا ہے تاہم وکیل سلمان اکرم راجا نے دستاویزات جمع کرانے کے لئے عدالت سے وقت مانگا ہے جب کہ وزیراعظم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں اور جمعے تک اس کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے چند دن رہ گئے اور عہدے سے ہٹنے کے بعد ان پر ماڈل ٹاؤن، پاک فوج کے خلاف سازش کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے چلیں گے اور تحریک انصاف اس میں پیش پیش ہوگی۔نعیم الحق نے کہا کہ پاناما کیس مجموعی قومی کرپشن کا چھوٹا سا حصہ ہے، پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے قوم کو مزید جدوجہد کرنا ہوگی، اگلی حکومت بنا کر نواز شریف اور ان کے حواریوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، نواب ثنااللہ زہری اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے مراعات لے کر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے، نواز شریف کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اور یہ ان کے دفاع میں اس لئے کھڑے ہیں کہ اگر وہ چلے گئے تو ان کی لوٹ مار ختم ہوجائے گی۔نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کچھ عرصے سے بدزبانی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر عمران خان کی شخصیت اور ذات پر حملے کئے گئے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *