ایک گلاس پانی

8

ایک بار قائد اعظم ؒ سکول و کالج کے طلبا سے خطاب کر رہے تھے ، ایک ہندو لڑکے نے کهڑے ہو کر آپ سے کہا کہ آپ ہندوستان کا بٹوارہ کر کے ہمیں کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔

آپ میں اور ہم میں کیا فرق ہے ؟ آپ کچھ دیر تو خاموش رہے ، تو سٹوڈنٹس نے آپ پر جملے کسنے شروع کر دئیے , کچھ نے کہا کہ آپ کے پاس اس کا جواب نہیں , اور پهر ہر طرف سے ہندو لڑکوں کی ہوٹنگ اور قہقہوں کی آوازیں سنائی دے رہیں تھیں۔ قائد اعظم نے ایک پانی کا پانی کا گلاس منگوایا ، آپ نے تهوڑا سا پانی پیا پهر اسکو میز پر رکھ دیا , آپ نے ایک ہندو لڑکے کو بلایا اور اسے باقی بچا ہوا پانی پینے کو کہا ، تو ہندو لڑکے نے انکار کر دیا ، پهر آپ نے ایک مسلمان لڑکے کو بلایا ، آپ نے وہی بچا ہوا پانی اس مسلم لڑکے کو دیا تو وہ فوراً پی گیا۔ آپ پهر سب طلباء سے مخاطب ہوئے اور فرمایا یہ فرق ہے آپ میں اور ہم میں۔ ہر طرف سناٹا چھا گیا فرق واضح ہو چکا تها:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *