خاتون رپورٹر کا زبردستی بوسہ لینے پر ٹینس کھلاڑی پر پابندی

پیرس:فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے ٹینس پلیئر کے فرنچ اوپن کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔گزشتہ روز 21 سالہ فرانسیسی پلیئر میکزیم ہامو پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوئے ، میچ کے بعد ایک لائیو انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون رپورٹر مالے تھامس کو گردن اور کندھوں سے پکڑ کر بوسہ دینے کی کوشش کی ۔فرنچ ٹینس فیڈریشن نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ہامو نے اپنے اس عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے خاتون سے معافی طلب کی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *