صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور سے راولپنڈی تک ریل کے ذریعے سفر

1
صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور سے راولپنڈی تک ریل کے ذریعے سفر، سبک خرام کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوئےچیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور،صوبائی وزیر بلال یسین اور دیگر اعلی حکام نے صدر مملکت کو لاہور  ریلوے اسٹیشن سے رخصت کیا
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے صدر مملکت کو گلدستہ پیش کیا-پاکستان ریلویز کی طرف سے سفر اور سیکورٹی کے لئے بہترین انتظامات کو صدر مملکت نے سراہا-مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن پر صدر مملکت کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے-سبک خرام کو صدر کے سفر کے باوجود سپیشل ٹرین قرار نہیں دیا گیاتھا-سبک خرام گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات ۔ لالہ موسی اور جہلم سمیت تما سٹیشنوں پر ٹھہرتی ہوئی رات سوا نو بجے راولپندی اسٹیشن پہنچے گی، صدر مملکت میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے-صدر مملکت نے لاہور ریلوے سٹیشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ترقی خوش آئند ہے، مسافر نقل و حمل کے لئے اسے ترجیح دیتے ہیں:
2

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *