آپریشن خیبر 4 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی!

آپریشن خیبر فور میں ایس ایس جی کے خصوصی دستوں نے راجگال میں90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا. فوٹو: فائل

راولپنڈی -خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن خیبر فور کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ جھڑپ میں سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے جس کے نتیجے میں 13 عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور میں ایس ایس جی کے خصوصی دستوں نے 90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا اور پاک فوج کے انجینئرز کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جب کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *