حنا ربانی کھر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا قوی امکان !

11

اسلام آباد ۔ تحریک انصاف نے ایک طرف تو (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے اور دوسری طرف پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی پی پی کے ساتھ پرانی رفاقتیں ختم کراتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی میں دھڑا دھڑ شامل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماء حنا ربانی کھر اور انکے والد ربانی کھر اگلے ہفتے تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان سے ملاقات کرنے اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں پر ممکن ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیں، واضح رہے کہ اس سے قبل کھر خاندان کو سیاست میں اِن کروانے والے اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء مصطفیٰ کھر بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *