ہرجانہ کیس : عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا

Imran Served Another Notice Defamation Notice By Shehbaz Sharif

لاہور کی سیشن عدالت نے شہباز شریف کے دس ارب روپے ہرجانے کےدعوےپر عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے، شہباز شریف کہتے ہیں عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا۔سیشن عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ کے وکیل مصطفیٰ رمدے عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ عمران خان کو10جولائی کو ان کے گھر زمان پارک میں نوٹس وصول کرایا گیاتھا ۔آج 21جولائی کوعمران خان اور ان کے وکیل میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ عدالت عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ 3ماہ کے اندرسنایا جانے لازم ہوتا ہے۔عدالت نے کیس کی دوبارہ سماعت 21اگست تک ملتوی کرکے تحریک انصاف کے چیئرمین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *