شہباز شریف کو کونسا عہدہ ملنے والا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف ہو گیا !

download

اسلام آباد ۔ پاناما کیس وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں آنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی  نے دعویٰ کیاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا ،جمہوری ،قانونی جدوجہد بھی کی جائے گی ،وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں نیا وزیراعظم لایا جائے گا اور اس حوالے سے شہبازشریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروا کر وزیراعظم بنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شہبازشریف کو بطور رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے میں 45دن لگیں گے تاہم اس صورت میں عبور ی وزیر اعظم لایا جائے گا اور اس کے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار خواجہ آصف ہیں ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چوہدر ی نثار اتوار کے روز پریس کانفرنس میں نوازشریف کے ساتھ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کریں گے تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس کی تردید جاری کردی ہے اور کہاہے کہ اتوار کے روز چوہدری نثار کیا کہیں گے یہ اس دن ہی واضح ہوگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *