شریف خاندان کے کاغذات میں مبینہ جعل سازی کے متعلق اکرم شیخ کا انکشاف

akram sheikh

اسلام آباد : پانامہ کیس میں حسین نواز‘ حسن نواز اور مریم نواز کے سابق وکیل اکرم شیخ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق ایک غیر ضروری دستاویز فائل میں رہ گئی تھی۔سپریم کورٹ میںدستاویز میں غلطی ایک معمولی غلط فہمی ہے‘ صرف ایک اضافی کاغذ‘ ایک فائل پر لگ گیاتھا۔ میرے وکیل سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ دستاویز میںکوئی غلطی یا جعلسازی نہیں کی گئی۔ پانامہ کیس سے متعلق میں نے 2 پٹیشنز جمع کرا رکھی ہیں۔ ممکن ہے فاضل وکیل کی نظر میں دوسری پٹیشن نہ گزری ہو۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے‘ احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔ عمران خان کے خلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق عمران کے خلاف ایک مضبوط کیس بناہوا ہے۔ جمائمہ خان کی طرف سے ابھی تک سپریم کورٹ نے کچھ نہیں پوچھا۔ جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے۔ جمائمہ نے عمران خان کو پیسے بھیجے تو کیا لندن میں ٹیکس تفصیلات موجود ہیں۔ دھرنوں کے دوران وزیراعظم کا پیغام ملا کہ حکومت سے استعفے کامطالبہ کیاجارہاہے۔ مشکل حالات میں بھی وزیراعظم نے کیس کی پیروی کی ہدایت کی۔خصوصی عدالت نے کیس میں مفرور کی درخواست پر التواءکی منظوری دی۔ مشرف کیس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیرالاسلام نے دھمکی دی۔ مشکل حالات میں بھی وزیراعظم نے کیس کی پیروی کی ہدایت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *