ترجمان وائٹ ہاؤس نے استعفی دے دیا!

اسپائسر ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے بھی مخالف تھے۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن -امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریسسیکریٹری شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر شون اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانبسے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکیئرموچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے شون اسپائسسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمے داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شون اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایک جانب شون اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی سے نالاں تھے تو دوسری جانب وہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *