اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کا نام سن کرآپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی!

Related image

اسلام آباد -قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’رولز آف پروسیجر اینڈ پریویلجز ‘ نے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدرات ہوا، اجلاس کے دوران نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ’ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ایئر پورٹ کا نام رکھنے کی تجویز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کی جانب سے دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو اکٹھا کیا اور وہ قوم کے باپ ہیں اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ان کی یاد میں اس ایئر پورٹ کا نام قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہونا چاہیے۔کمیٹی کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر چوہدری بشیر ورک کی پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا۔
پرو پاکستانی کے مطابق نیا اسلام آباد ایئر پورٹ 37 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم اب اس کی لاگت میں 170 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ 100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *