'ایوب پنڈت کو ہندو سمجھ کر نہیں مارا گیا'

محمد ایوب

مقبوضہ کشمیر میں مقامی ہجوم کے ہاتھوں پولیس افسر محمد ایوب پنڈت کے قتل کو تقریباً ایک ماہ پورا ہو رہا ہے لیکن ان کے گھر میں اب بھی ماتم کا ماحول ہے۔ ان کے اہل خانہ سے غیر رسمی طور پر باتیں کرنے پر یہ احساس ہوا کہ ان کی سوچ میں ایک قسم کا توازن ہے۔ محمد ایوب پنڈت کے اہل خانہ کو معلوم ہے کہ پنڈت کے قتل پر سوشل میڈیا میں بہت ہنگامہ برپا رہا تھا۔

ان کے خاندان والوں نے کہا ہے کہ اسے فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے۔ ان کے مطابق قتل کرنے والے جانتے تھے کہ ایوب مسلمان تھے، انھیں ہندو سمجھ کر نہیں مارا گیا۔ سرینگر کی جامع مسجد کے باہر سکیورٹی پر تعینات پولیس افسر محمد ایوب پنڈت کو 22 جون کی شب ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

محمد ایوب کے بھائی

وہ رات ماہ رمضان کی مقدس کہی جانے والی رات شب قدر تھی۔ ایوب نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مسجد کے احاطے میں اپنے فون سے تصاویر لے رہے تھے، اسی وقت مشتعل ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔ ریاست کے پولیس سربراہ ایس پی وید نے گذشتہ ہفتے مجھے بتایا کہ ایوب کے قتل کی گتھی سلجھا لی گئی ہے اور اس سلسلے میں چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس کرکے اس کی مکمل معلومات دی جائیں گی تاہم اب تک یہ پریس کانفرنس نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے ملاقات کے دوران یہ ضرور بتایا کہ ایوب کے قتل کے سلسلے میں سے 16-17 لوگوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جہاں پولیس قتل کی گتھی سلجھانے کا ماحول بنا رہی ہے وہیں ایوب کے اہل خانہ اس انتظار میں ہیں کہ پولیس کی تفتیش کے نتیجے میں کیا سامنے آتا ہے۔

ایوب سری نگر میں ایک بڑے گھر میں مشترکہ خاندان میں رہتے تھے۔ ان کی بیوہ، دو بچے اور دو بڑے بھائی کے کنبے اسی بڑے گھر میں رہتے ہیں۔ ان کے دو بڑے بھائی، فاروق احمد پنڈت اور گلزار احمد پنڈت نے غم کے باوجود ہمیں اپنے گھر میں بٹھایا لیکن کیمرے کے سامنے بات کرنے سے صاف انکار کردیا۔

گھر

انھوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا: 'بھائی کے قاتل یہاں سے زیادہ دور نہیں رہتے اور تمام مقامی ہیں۔ ہم کچھ کہیں تو ہمیں بھی ٹارگٹ بنایا جا سکتا ہے۔‘ گھر کے اندر رشتہ داروں کا آنا جانا اب بھی لگا ہوا ہے۔ اندر ایک بڑے سے کمرے میں صرف خواتین اور بچے بیٹھے تھے۔ وہاں ایک مولوی صاحب ہاتھ اٹھا کر دعا کروا رہے تھے۔ بھائیوں نے کہا ایوب کی بیوہ بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ان کے بڑے اور کشمیری طرز کے گھر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایوب متمول خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے دونوں بڑے بھائی خوشحال تاجر ہیں اور ان کا بیٹا بھی کاروبار کرتا ہے۔جامع مسجد سرینگر

ان کے بڑے بھائی فاروق احمد پنڈت کہتے ہیں کہ ان کے بھائی کے قتل کے وقت ہجوم میں شامل کچھ ایسے لوگ بھی تھے جن کی انھوں نے سنہ 2015 میں آنے والے سیلاب میں مدد بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا 'وہ رات میں نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلا ہی تھا کہ ایوب پر حملہ کر دیا گیا' بھائی کی موت کی خبر پولیس کے بجائے میڈیا سے ملی۔ ان کے خاندان کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو طول اور تحقیقات میں دخل نہیں دینا چاہتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *