پاک فوج نے 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

پہاڑی چوٹی گھنے جنگلات پرمشتمل مشکل ترین علاقے میں 12 ہزار فٹ بلند ہے، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

 راولپنڈی -پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیکپوسٹ قائم کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برخ محمد کنڈاؤ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے فوجی دستوںکے ساتھ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاؤ کی پہاڑی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے :-

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *