دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے اپنے عیب سامنے آگئے، مریم نواز

Image result for maryam nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن اپنا گریبان کھلا چھوڑے رکھا۔منی ٹریل کی نامکمل دستاویزات پر عمران خان کے اعترافی تحریری بیان کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے اپنے عیب سامنے آگئے ہیں۔  tweetسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے عیب کی تلاش میں مصروف رہے اور اپنا گریبان کھلا رکھا اب واضح ہوگیا ہے کہ اللہ کے اپنے ہی طریقے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے ذریعے دوسروں پر حملہ مت کرو کیوں کہ ایک سچ تمھارے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *